نئے سال پر بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کی قسط میں اضافہ

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کے لیے سہ ماہی قسط میں اضافہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام نے پاکستان کی غریب خواتین کو شناخت دی، سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے بتایا ہے کہ نئے سال پر مستحق خواتین کی قسط میں اضافہ انقلابی قدم ہے، ہم اس سال کو بے نظیر ہنر مند پروگرام کے لیے وقف کررہے ہیں۔

روبینہ خالد نے کہاکہ مستحق گھرانوں کے افراد کو رواں برس بے نظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہنر سکھائے جائیں گے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے مطابق بے نظیر کفالت سہ ماہی قسط کی رقم 13 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی مالی امداد کا امکان

واضح رہے کہ اس سے قبل بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو ہر 3 ماہ بعد 10 ہزار 500 روپے کی قسط ملتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp