جاپانی پورن اسٹار کائے اساکورا لاہور میں کیا کرتی پھر رہی ہیں؟

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کی فحش فلموں کی معروف اداکارہ کائے اساکورا نے حال ہی میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا دورہ کیا جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

جاپانی اداکارہ کائے اساکورا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اس میں انہیں لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور دیگر تاریخی مقامات کی سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کائے اساکورا نے لاہور کی سیر کرتے ہوئے کالے رنگ کا برقعہ اور مکمل حجاب پہنا ہوا تھا۔ شیئر کی گئی تصاویر کی کیپشن  میں کائے اساکورا لکھا کہ ’خوبصورت دن آپ کے پاس نہیں آتے، آپ کو ان کی طرف چل کر جانا پڑتا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kae Asakura (@raelilblack)

اداکارہ کی جانب سے حجاب کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی پھیلنے لگیں کہ جاپانی اداکارہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے جا رہی ہیں جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جنہوں نے ان سے دورہ لاہور کا مقصد پوچھا کہ آخر وہ لاہور میں کیا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کائے اساکورا نے متعدد ایکشن فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا ہے اور ان کی زیادہ تر فلمیں اور ویب سیریز جاپان، کوریا، تھائی لینڈ اور سنگاپور جیسے ممالک میں مقبول ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp