خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا آغاز

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کے لیے گائیڈ لائن بھی جاری کردی ہے۔

ترجمان خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق سال 2025 کی پہلی برف باری وادی کیلاش اور کالام میں شروع  ہوگئی ہے۔ چترال لوئر کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کے لیے گائیڈ لائن بھی جاری کردی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سیاح سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے قبل ضروری اشیا ساتھ رکھیں۔

سنو والے مقامات کے لیے سنو چین اور گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔

ترجمان نے کہا کہ سیاح  ان مقامات کی طرف آنے سے  پہلے ضروری سامان ہمراہ ضرور رکھیں،  وہ سفر پر روانہ ہونے سے قبل ٹورازم ہیلپ لائن 1422 سے معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ  ٹورازم پولیس کے جوان کیلاش سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp