پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوتیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 111.57 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

اے پی پی کے مطابق مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 225 کی قیمتوں میں کمی اور 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 1037.86 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 46.57 ارب روپے تھی۔

کے ایس 30 انڈیکس 72.19 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 36937.02 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 609.20 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 181978.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.42 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

مزید پڑھیے: اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟

گزشتہ روز فوجی فوڈز لمیٹڈکے 89478727 حصص،ورلڈ کال ٹیلی کام  کے 72001410 حصص اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے 61073411 حصص کا لین دین ہوا۔ صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ،ایسکارٹ انویسٹمنٹ بینک اور ٹرائی سٹار پاور لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 52.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اس طرح حصص بازار میں جمعرات کو ایک اعشاریہ صفر 3 ارب شیئرز کے سودے 46.5 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 637 ارب روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

برطانیہ میں روسی ’شیڈو فلیٹ‘ ٹینکر کے بھارتی کپتان پر پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام، مقدمہ درج

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ