پریاگ راج کی شاہی مسجد پاکستانی پرچم لہرانے پر مسمار کی گئی؟

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کے شہر پریاگ راج میں ایک سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے شیر شاہ سوری کے زمانے میں بنائی گئی مسجد کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
لیکن سوشل میڈیا پر کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جن کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس مسجد کو اس لیے مسمار کیا گیا کیوں کہ اس کے گنبد پر پاکستان کا پرچم لگایا گیا تھا۔

کئی اور انڈین صارفین بھی یہی ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی اور لکھا کہ یہ مسجد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے مسمار کروائی ہے۔

لیکن انڈین فیکٹ چیکنگ اکاؤنٹ ’ڈی انٹینٹ ڈیٹا‘ کے مطابق اس مسجد کو مسمار کیے جانے کی وجہ نہ پاکستانی پرچم تھا اور نہ ہی اس کا کسی مذہبی معاملے سے کوئی تعلق ہے بلکہ پریاگ راج میں اس مسجد کو ایک سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے مسمار کیا گیا ہے۔

تاہم ٹوئٹر پر کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریاگ راج کی انتظامیہ نے اس مسجد کو عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہونے کے باوجود مسمار کر کے نا انصافی کی ہے۔
صحافی احمد خبیر نے ایک ٹو یٹ میں لکھا کہ اس مسجد کی تعمیر بادشاہ شیر شاہ سوری کے دور حکومت میں ہوئی تھی اور اسے جی ٹی روڈ کو کشادہ کرنے کے لیے مسمار کیا گیا ہے۔

احمد خبیر کے مطابق شاہی مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ عدالت نے اس معاملے کی سماعت جنوری 16 کو کرنا تھی۔

خیال رہے پریاگ راج کا نام پہلے الٰہ آباد تھا لیکن بی جے پی کے دور میں اس شہر کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں