ڈی سی کُرم پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت، خیبرپختونخوا حکومت کا سخت کارروائی کافیصلہ

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کُرم پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے سخت کارروائی اور ان کے سروں کی قیمت مقرر کر کے ان کا قلع قمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرم: فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود شدید زخمی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلہ روک دیا گیا

ہفتہ کے روز پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی خیبر پختونخوا اور امن و امان برقرار رکھنے والے دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں بگن واقعہ کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کُرم اور سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقے کے مکین معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے حوالے کیا جائے، تمام ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:کرم فائرنگ ان عناصر کی کارستانی ہے جو علاقے میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر کے ان کا قلع قمع کیا جائے، کسی دہشتگرد سے رعایت نہ ان کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔

ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سی کُرم پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت ہو گئی ہے، حملے میں نامزد 5 ملزموں اور سہولت کاروں کے  خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

یہ بھی  پڑھیں: کرم فائرنگ ان عناصر کی کارستانی ہے جو علاقے میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور

سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈی سی کرم پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی نہ صرف شناخت ہوئی ہے بلکہ ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والوں کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق اس حملے میں 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ان 5 ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا اتوار کو اس سلسلے میں کوہات پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کریں گے جس میں آر پی او اور ڈی پی او کوہاٹ بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا بھی کوہاٹ پہنچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی