بلوچستان: تحصیل زہری پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری عمارتیں جلا دیں، ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانہ ، نادرا آفس اور نجی بینک کو آگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 2024 بدترین سال، دہشتگردی میں 17.84فیصد اضافہ

کمشنر قلات نعیم بازئی نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح افراد نے موبائل ٹاور، میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ انہوں نے لیویز تھانہ سے اسلحہ گاڑیاں اور سرکاری ریکارڈ کو بھی قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ 80 کے قریب مسلح افراد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر بازار میں داخل ہوئے۔

کمشنر نے کہا کہ لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 15 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور علاقے کو کلیر کردیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش ابھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp