شاہ رخ خان نے گوری خان کو برقع پہننے اور نماز پڑھنے کا کیوں کہا؟

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی 25 اکتوبر 1991 کو ایک روایتی ہندو تقریب میں ہوئی تھی۔ حال ہی میں اس جوڑے کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے، ان تصاویر کو دیکھ کر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ شارخ خان کی بیوی گوری خان نے اسلام قبول کر لیا ہے تاہم فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ یہ تصاویر جعلی ہیں اور اے آئی کے ذریعے بنائی گئی تھیں۔

اب شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار نے گوری کے خاندان سے اپنی ملاقات کا تذکرہ کیا، انہوں نے کہا کہ ایک تقریب کے موقع پر گوری خان کے خاندان کے لوگ ان کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے اور آپس میں پنجابی میں بات کر رہے تھے اسی دوران انہوں نے گوری خان کی طرف دیکھا اور کہا کہ ’اٹھو، چلو برقع پہنو، نماز ادا کرتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شاہ رخ خان اور گوری نئے سال میں مکہ مکرمہ گئے تھے؟

شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کی اس بات پر سارا خاندان حیران ہوگیا اور انہیں گھورتے ہوئے پوچھا کہ کیا انہوں نے گوری خان کا مذہب تبدیل کر دیا ہے؟ جس پر شاہ رخ خان نے اپنے مذاق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اب سے گوری برقع پہنیں گی، گھر سے باہر نہیں نکلیں گی اور ان کا نام بدل کر عائشہ خان رکھ دیا جائے گا۔

سپر اسٹار نے مزید کہا کہ گوری کا پورا خاندان ان کی بات سن کر حیران ہو گیا اور غصے میں آ گیا پھر انہوں نے سوچا کے حالات ہاتھ سے نکل سکتے ہیں اور خاندان والوں کو بتا دیا کہ وہ مذاق کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کی طلاق اور بالی ووڈ کے 2 بڑے خانز کی موت، ماہر نجوم کی پیشگوئی

واضح رہے کہ شادی سے پہلے ہی شاہ رخ خان اور گوری نے فیصلہ کیا تھا کہ گوری اسلام قبول نہیں کریں گی۔ 2005 میں کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں گوری خان نے اپنے گھر والوں میں باہمی احترام اور ہم آہنگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شاہ رخ کے مذہب کا احترام کرتی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مذہب تبدیل کر کے مسلمان ہو جائیں گی۔ ’میں اس پر یقین نہیں رکھتی، ہر فرد اپنے مذہب کی پیروی کرتا ہے، یقیناً باہمی احترام ہونا چاہیے۔‘

گوری خان نے کہا تھا کہ شاہ رخ کبھی بھی ان کے مذہب کی توہین نہیں کریں گے اور نہ وہ ان کی بے عزتی کریں گی۔ شاہ رخ خان  نے بھی سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر’آسک شاہ رخ خان‘ سیشن میں گوری کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی۔ ایک مداح نے اداکار سے پوچھا، ’آپ کی اچھی شادی شدہ زندگی کا راز کیا ہے؟ تو جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’گوری کا دل اور دماغ سب سے زیادہ سادہ ہے، اس نے ہم سب کو خاندان کی بھلائی اور محبت پر یقین دلایا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’اب امن ہونا چاہیے‘ صدر ٹرمپ کا حزب اللہ کو پیغام

ایرانی صدر کا خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتکاری کو خراج تحسین، علاقائی ممالک کے اتحاد پر زور

امریکی اداروں کو جدید اے آئی ماڈل تک رسائی دینے پر غور، سائبر سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

امنِ عالم میں کردار: سابق فوجیوں کی تنظیم کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی تیاری، آئی ایم ایف اجلاس میں حکمت عملی پیش کردی گئی

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘