کیا شاہ رخ خان اور گوری نئے سال میں مکہ مکرمہ گئے تھے؟

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کا وسیع پیمانے پر استعمال اور ڈیپ فیکس کا پھیلاؤ پوری دنیا میں تشویش کا باعث ہے۔ برطانیہ اور دیگر ممالک میں ہونے والی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہزاروں مشہور لوگ ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار ہوچکے ہیں جن کی اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیوز بنائی گئی تھیں۔

 بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹار رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور عامر خان کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر گردش کرچکی ہیں جو بعد میں جعلی نکلیں، ڈیپ فیک کا تازہ ترین ہدف شاہ رخ خان ہیں، جو اپنی اہلیہ گوری اور بیٹے آریان کے ساتھ تصاویر میں مبینہ طور پر مکہ میں نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب شاہ رخ خان بالی ووڈ اداکارہ کے شوہر کی وفات کے بعد ان کا سہارا بنے

شاہ رخ خان کی تصاویر نئے سال کی آمد پر اس دعوے کے ساتھ منظرعام پر آئیں کہ شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کے افراد نئے سال کے پہلے دن مقدس شہر مکہ مکرمہ گئے تھے، تصاویر میں شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری اور بیٹے آریان خان مکہ کی عظیم الشان مسجد حرام کے پس منظر کے ساتھ  دکھائے گئے ہیں، یہ تصاویر جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تاہم فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ یہ تصاویر جعلی ہیں اور اے آئی کے ذریعے بنائی گئی تھیں۔

 

ان تصاویر سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری مسلمان ہوگئی ہیں اور وہ شاہ رخ خان کے ساتھ مکہ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی 25 اکتوبر 1991 کو ہوئی تھی، 2005 میں کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں گوری خان نے اپنے گھر والوں میں باہمی احترام اور ہم آہنگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شاہ رخ کے مذہب کا احترام کرتی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مذہب تبدیل کر کے مسلمان ہو جائیں گی۔ ’میں اس پر یقین نہیں رکھتی، ہر فرد اپنے مذہب کی پیروی کرتا ہے، یقیناً باہمی احترام ہونا چاہیے۔‘

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے کس فلم کے بعد اپنا پہلا گھر خریدا تھا؟

گوری خان نے کہا تھا کہ شاہ رخ کبھی بھی ان کے مذہب کی توہین نہیں کریں گے اور نہ وہ ان کی بے عزتی کریں گی۔

شاہ رخ خان  نے بھی ایکس پر’آسک شاہ رخ خان‘ سیشن میں گوری کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی،ایک مداح نے اداکار سے پوچھا، ’آپ کی اچھی شادی شدہ زندگی کا راز کیا ہے؟ تو جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’گوری کا دل اور دماغ سب سے زیادہ سادہ ہے، اس نے ہم سب کو خاندان کی بھلائی اور محبت پر یقین دلایا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں