پی ٹی آئی مطالبات سب کو معلوم ہیں، تحریری طور پر پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں، شیر افضل مروت

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت  نے کہا ہے کہ ہمارےمطالبات جائز ہیں انہیں تحریری طور پر پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصّہ دکھانے اور بیانات دینے سے مذاکراتی ماحول خراب ہو سکتا ہے اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو رہا کرنے کی آفر محسن نقوی نے کی تھی، شیر افضل مروت کا اہم انکشاف

جمعرات کو پشاور میں پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نےکہا کہ مذاکراتی ٹیم کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے تو مذاکراتی عمل کو خراب کرنے کی کوششیں نہیں کی جانی چاہییں، پھر بھی مذاکراتی ٹیم کو مل بیٹھنا چاہیے، اگر حکومت پی ٹی آئی کےمطالبات تحریری طور پر چاہتی ہے تو دینے میں کوئی حرج نہیں، ہمارے مطالبات جائز ہیں۔

مزید پڑھیں:قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ طریقہ کار بھی لکھ کردیں، حکومت نے پی ٹی آئی پر واضح کردیا

شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک جلد ہو گی اس لیے اس وقت تک دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور الزامات اور بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے مطالبات سب کو معلوم ہیں، حکومت نے تحریری مطالبات مانگ کر اسے انا کا مسئلہ بنایا تاہم بانی پی ٹی آئی نے انتہائی لچک کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ پوری قوم کو معلوم ہےہی کہ ہمارے کچھ مطالبات ہیں اس لیے انہیں تحریری طور  پر پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات، سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان مزید مؤخر

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نےکہا کہ ٹرائل کورٹ کوئی بڑی بات نہیں ہم ان سے سزاؤں کے ہم عادی ہو چکے ہیں، احتساب عدالت جو بھی فیصلہ سناتی ہے اس سے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے، ایسے مقدمات کا آگے چل کر حشر سب دیکھ لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp