ورات کوہلی نے یوراج سنگھ کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا تھا، رابن اتھاپا کا انکشاف

ہفتہ 11 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق بلے باز رابن اتھاپا نے انکشاف کیا ہے کہ بطور کپتان ورات کوہلی نے یوراج سنگھ کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا تھا۔ بلے باز یوراج سنگھ نے کینسر کو شکست دینے کے بعد فٹنس ٹیسٹ میں 2 پوائنٹس کمی کی درخواست کی تھی لیکن کوہلی نے اس درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بلے باز رابن اتھاپا نے کہا کہ یوراج سنگھ جیسے مہان بلے باز کے ساتھ ورات کوہلی اور اس وقت کی انتظامیہ نے منصفانہ سلوک نہیں کیا تھا۔ یوراج سنگھ نے بھارت کے لیے 2 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ کا آنکھوں دیکھا حال!

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ فٹنس بہت اہم ہے۔ فٹنس کا لیول صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی فٹنس بھی ہے۔ ورات کوہلی نے یوراج کی درخواست پر 2 پوائنٹ کی کمی نہ کی تو یوراج نے فٹنس لیول حاصل کرکے ٹیم میں جگہ بنائی لیکن ایک ہی ٹورنامنٹ کے بعد انہیں ہمیشہ کے لیے نکال دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp