شیر افضل مروت کا پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس دیے جانے پر ردعمل آگیا

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا پارٹی کی طرف سے دیے گئے شوکاز نوٹس کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنا مؤقف عمران خان کے سامنے پیش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اپنے ہی دوست میڈیا پر چڑھائی کریں۔ میں نے کسی پر وار نہیں کیا، لیکن جواب دینے کا حق رکھتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ میں نے 2018 کے انتخابات میں بہت کم ووٹ لیے تو ایسے لوگوں کو مشورہ ہے کہ پروپیگنڈا کرنے سے قبل تحقیق ضرور کرلیا کریں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں مجھے پی ٹی آئی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا جس پر میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پھر جب میں نے الیکشن لڑا تو لکی مروت سے ایک لاکھ 18 ہزار ووٹ لیے، پشاور سے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کے پارٹی عہدے پر سوال اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازعہ کھڑا نہیں کروں گا، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق سیکریٹری جنرل نہیں، ان کی پارٹی میں حیثیت ایک اجنبی کی طرح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم