پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے الزام میں پارٹی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت  کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے خلاف بیانات دیے ہیں جو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے بارے میں عمران خان  کو آگاہ کیا گیا جنہوں نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور پارٹی کے اندر ان کے خلاف انضباطی کارروانی عمل میں لانے کا حکم دے یا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:شوکاز نوٹس میرے اپوزیشن لیڈر بننے کی راہ میں عمر ایوب کی سازش ہے، شیرافضل مروت کا انکشاف

شوکاز نوٹس میں اس بات پر افسوس کیا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے متعدد بار پارٹی کے مفاد کا سوچے بغیر ایسے بیانات دیے جن سے جماعت کو نقصان پہنچا۔

شیر افضل مروت کو پارٹی کی طرف سے 7 دنوں کے اندر جواب جمع کرانے اور اس دوران میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘