نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن کے 4 سالہ دور اقتدار کو بدترین قرار دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد بھی بائیڈن انتظامیہ پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ
بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی، افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد امریکا دوبارہ ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا۔
قبل ازیں، صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ امریکا 4 سال سے پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط ہوگیا ہے، ٹرمپ کے لیے معاشی اور سفارتی طور ایک زیادہ مضبوط قوم چھوڑ کر جارہے ہیں۔














