آرمی چیف کی موجودگی میں وزیراعلیٰ گنڈاپور کی وزیراعظم شہباز شریف سے سخت گفتگو کا انکشاف

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف سے سخت گفتگو کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 26 نومبر کا ذکر کیا اور کہا یہ بات چلائی جارہی ہے کہ لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، اس پر میں نے ان سے بحث کی اور ہماری گفتگو سخت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کو ملنے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے فنڈ کے بارے میں غلط اعدادوشمار دیے، انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 500 ارب روپے دیے گئے جبکہ حقیقت میں ہمیں اس مد میں 240 ارب روپے نہیں ملے جو ہمیں ملنے تھے، گورنرکےاس دعوے پر میں نے انہیں کہا کہ اپنے اعدادوشمار درست کریں۔

یہ بھی پڑھیے:نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر نے میری بات کا برا منایا اور کہا کہ میری باری پر آپ نہیں بول سکتے، اس پر میں نے کہا کہ مجھے آپ کی بکواس گفتگو سننے کا کوئی شوق نہیں ہے اور اجلاس چھوڑ کر باہر چلا گیا۔

افغانستان سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے دہشت گرد پاکستان آرہے ہیں مگر افغانستان انہیں آنے کیوں دیتا ہے؟ ظاہر ہے ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے خلاف ان کے اندر نفرت پیدا ہوگئی ہے، اس پر ہمیں سوچنا چاہیے، ہماری پالیسی آج بھی غلط ہے۔

’گولی کیوں چلائی؟‘

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا’ میں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے پوچھا ہے کہ 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی لیکن وہ نہیں مان رہے، کہہ رہے ہیں کہ لوگ ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے اور اسلام آباد میں احتجاج نہ کرنے کا حکم بھی تھا، ان سب کی خلاف ورزی ہوئی تو سختی کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ کیا ہمارے لوگ ریڈ زون میں داخل ہوئے تھے؟ گولیاں تو ڈی چوک میں چلائی گئیں، کمیشن بنائیں ہم سب کچھ ثابت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان