انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

انہوں نے یہ فیصلہ بدھ کے روز کیا جس کی وجہ یہ ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنے کرکٹرز کو ٹی 20 مقابلوں میں شرکت کے لیے این او سی دینے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے کیوں روکا؟ وجہ سامنے آگئی

انگلینڈ بورڈ نے نومبر 2024 میں فیصلہ کیا تھا کہ اس سیزن میں اپریل سے مئی میں شیڈول پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے تمام فارمیٹ کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ لیگ کا کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈز سے ٹکراؤ ہورہا ہے۔

جیمز ونس نے 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ وہ اس سیزن میں بھی ہیمپشائر کی قیادت کرنے والے تھے لیکن پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل کراچی کنگز نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہیمپشائر سے محبت کرتا ہوں کیوں کہ یہ 16 سال سے میرا کلب اور گھر رہا ہے اس لیے میں ٹی20  کرکٹ میں ہیمپشائر کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کے قابل ہونا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10 پلیئرز ڈرافٹنگ، کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو چنا؟

33  سالہ جیمز سنہ 2015 سے ہیمپشائر کی قیادت کر رہے ہیں اور اس وقت وہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں گلف جائنٹس کے لیے کھیل رہے ہیں۔

ہیمپشائر کے کرکٹ ڈائریکٹر جائلز وائٹ نے کہا کہ وہ ونس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

جائلز وائٹ نے کہا کہ جیمز 20 سالوں سے کلب کے لیے عمدہ پرفارم کر رہے ہیں جنہوں میدان میں اور اس کے باہر بھی بطور سرکردہ بلے باز اور کپتان کے طور پر مکمل عزم ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز، کس کھلاڑی نے کیا لباس پہنا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ اعلان بہت سے شائقین کے لیے مایوسی کا باعث بنے گا لیکن امید ہے کہ ہر کوئی کلب کو دیے جیمز کے کئی سالوں پر انہیں سراہے گا۔

216  فرسٹ کلاس میچوں میں جیمز ونس نے 30 سینچریوں کے ساتھ 40 کی اوسط سے 13340 رنز بنائے ہیں۔

دریں اثنا انگلینڈ کے بلے باز ٹام کوہلرکیڈمور نے بھی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے لیے کھیلنے کے لیے کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ دی ہے اور اس سلسلے میں وہ سمرسیٹ سے بات چیت کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ