وزرا کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، پی ٹی آئی

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس میں مضحکہ خیز باتیں کیں، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست تھی، جس میں ہم نے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہاکہ 9 مئی سے لے کر اب تک پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں بن سکا نہ ہی کوئی ممبر ٹوٹا، تحریک انصاف ابھی تک اپنے ایک مطالبے سے بھی پیچھے نہیں ہٹی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ وفاقی وزرا کو جو لکھ کردیا جاتا ہے وہی پڑھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہمارے دو مطالبات جو عمران خان نے دیے وہی ہیں، ہم 26 مئی پر جوڈیشل کمیشن اور ناحق سیاسی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ اسلام آباد کے 6 ججز نے خط لکھا کہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہم مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کہہ رہی ہے 26 نومبر کو کوئی شہادت نہیں ہوئی، وفاقی وزرا کو 13 جنازے نظر کیوں نہیں آرہے۔ اربوں روپے کے اشتہارت حکومت میڈیا کو دیتی ہے اور کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں عمران خان کی اہلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ مذاکرات میں ہم اپنی مرضی سے گئے کوئی زبردستی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند اور پاکستان کے لیے نیک شگون ہے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، ہمارے رہنماؤں نے اپنے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے کسی دشمن سے نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکی میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے