جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 2، بلوچستان کے لیے 3 ججوں کے ناموں پر اتفاق

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کے لیے 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق کرلیا۔ جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے بھی 3 ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی نامزدگی، پاکستان تحریک انصاف اور وکلا برادری کیا سوچ رہی ہے؟

جوڈیشل کمیشن اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جمعہ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں جن 2 ججوں پر اتفاق ہوا ان میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ انعام امین منہاس شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے جوڈیشل کمیشن کے دوسرے اجلاس میں محمد آصف ایڈووکیٹ اور محمد ایوب خان ایڈووکیٹ کو متفقہ طور پر بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔ جبکہ نجم الدین مینگل کے نام کا فیصلہ بھی کثرت رائے سے ہوگیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن امیدواروں کو مطلوبہ ووٹ نہیں مل سکے مستقبل میں آسامیوں پر انہیں دوبارہ زیرغور لایا جائےگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے نامزد ہونے والے اعظم خان وہ جج ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس قابل سماعت قرار دے کر سول جج کو باقاعدہ سماعت کے لیے ریمانڈ بیک کیا تھا۔

مزید پڑھیے: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا، القادر ٹرسٹ کی زمین بھی تحویل میں لینے کا حکم

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 20 نام زیر غور تھے جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 ناموں پر غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار