ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی صدر سے رابطہ، دونوں میں کیا باتیں ہوئیں؟

ہفتہ 18 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ فون پر رابطہ کیا تھا اور ان کے ساتھ ٹک ٹاک، فینٹانل، تجارت اور دیگر معاملات پر گفتگو کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ کال چین اور امریکا دونوں کے لیے بہت اچھی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک مل کر فوری طور پر مختلف مسائل کو حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے تجارت، فینٹانل، ٹک ٹاک سمیت مختلف معاملات میں توازن قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا، ’صدر شی جن پنگ اور میں دنیا کو مزید پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے‘۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کال کے بعد چینی صدر نے کہا کہ انہوں نے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور چین کے تعلقات میں مزید پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگانا چاہتا ہے؟

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کے بارے میں چینی صدر کے ساتھ ٹرمپ کی بات چیت امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اس حوالے سے بنائے گئے قانون کی توثیق کرنے سے کچھ دیر پہلے سامنے آئی ہے۔ اس قانون کے تحت امریکا میں مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے گی۔ یہ قانون اتوار سے لاگو ہوگا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 نومبر کے انتخابات میں نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دینے میں ٹک ٹاک کے کردار کو سراہا تھا، تاہم اب وہ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو کیسے ہٹائیں گے، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ