پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عازمین حج رواں برس قربانی کی مد میں کتنی رقم خرچ کریں گے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سےرواں برس1لاکھ 79 ہزار210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج اداکریں گے،89 ہزار605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کےتحت حجازمقدس جائیں گے۔


رواں برس عازمین حج سےقربانی کیلئے55،500 روپےفی کس وصول کیےجا رہےہیں،سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2025 کے لیے لازمی تربیتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
عازمین حجاج کی یہ کثیرتعدادرواں سال مجموعی طور پر قربانی کی مدمیں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp