’خوشی ہے کہ میرا موازنہ سدھارتھ شکلا سے کیا جا رہا ہے‘ بگ باس فاتح کرن ویر مہرا

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا ٹائٹل جیتنے والے ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے حال ہی میں مرحوم سدھارتھ شکلا سے اپنا موازنہ کیے جانے پر بات کی ہے۔

کرن ویر مہرا نے اپنا موازنہ سدھارتھ شکلا سے کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ اپنی مختصر ملاقات کا ایک جذباتی واقعہ بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے مرحوم اداکار کی مہربان شخصیت کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہناز گل نے کیا واقعی سدھارتھ کی موت سے فائدہ اٹھایا؟

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی جیت پر کرن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا موازنہ سدھارتھ شکلا سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدھارتھ شکلا ان کے دوست نہیں تھے لیکن وہ انہیں جانتے تھے ان کا دل بہت بڑا تھا۔

بگ باس کے فاتح نے ممبئی میں اپنے ابتدائی دنوں کا ایک خاص لمحہ یاد کیا جب سدھارتھ کی سخاوت نے ان پر گہرا اثر ڈالا۔ کرن کا کہنا تھا کہ وہ جب ممبئی میں نئے نئے آئے تھے تو سدھارتھ شکلا کے پاس ایک موٹر سائیکل تھی اور انہوں نے سدھارتھ سے پوچھا ’کیا میں آپ کی موٹرسائیکل کے ساتھ تصویر لے سکتا ہوں جس پر مرحوم نے مجھے چابی دی اور کہا کہ چلا بھی لو، ان کا دل بہت بڑا تھا‘۔ کرن نے مزید کہا، کاش وہ اپنی کامیبابی کا یہ لمحہ سدھارتھ شکلا کے ساتھ گزار پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 18: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے امیدوار کون؟

سدھارتھ شکلا جو بگ باس 13 کے فاتح رہے، شو کی تاریخ کے سب سے مشہور کنٹسٹنٹس میں شمار ہوتے ہیں۔ جنہوں نے جرات مندانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مداحوں پر گہرا اثر ڈالا۔ کرن کا سدھارتھ سے موازنہ ان کی بگ باس 18 کی سفر میں ان کی سچائی اور مضبوطی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ساڑھے 3 ماہ سے زائد جاری رہنے والا بگ باس 18اداکار کرن ویر مہرا کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ بگ باس 18 کے فائنل میں کرن ویر مہرا  نے اپنے ساتھی ویوین ڈسینا کو شکست دی جبکہ رجت دلال نے اس مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ انڈین ٹیلی وژن کے نوجوان اداکار سدھارتھ شکلا کی 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے سے وفات ہو گئی تھی۔ سدھارتھ شکلا نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں ٹی وی شو ’بابل کا انگنا چھوٹے نہ‘ سے قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو‘، پرفارمنس کے دوران مزاحیہ فنکار کس کرب سے گزرتے ہیں؟

اس کے بعد انھیں ’پہنے پہنے‘، ’یہ اجنبی‘ اور ’تم سے محبت ہے‘ نامی ڈراموں میں بھی اداکاری کے مواقع ملے لیکن وہ مشہور ’بالیکا ودھو‘ سے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا 6، ’فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی‘ اور بگ باس 13 میں بھی نظر آئے۔

سنہ 2014 میں سدھارتھ شکلا نے کرن جوہر کی فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ انھیں اس فلم میں معاون اداکار کا کردار ملا۔ سدھارتھ شکلا بگ باس 13 کے فاتح تھے۔  سدھارتھ اور بگ باس میں ان کی ساتھی فنکار شہناز گل کی دوستی کے بہت چرچے رہے۔ دونوں کو کئی مشہور ویڈیوز میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں کی جوڑی کو پیار سے ’سدھناز‘ بھی کہا جاتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

قومی اسمبلی میں بجٹ پر 7 روزہ بحث مکمل، کس جماعت کو کتنا وقت ملاِ؟ اسپیکر نے بتا دیا

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی مریم نواز کا کرایوں میں کمی کا حکم، عوام کو ریلیف پہنچانے پر زور

بنوں میں 2 ریموٹ کنٹرول دھماکے، 7 افراد جاں بحق، صدر، وزیراعظم کی مذمت

لندن کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، بیسیوں زخمی

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘