پاڑا چنار جانے والی اشیائے خورونوش کے قافلے پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کرم میں درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا ضلع کرم میں شر پسند عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا فیصلہ
مقدمہ 19 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے اور اس میں انسداد دہشت گردی سمیت متعدد دفعات درج ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سے اشیائے خورونوش و ادویات لے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی اور اس حملے میں فورسز کے جوان، 2 ڈرائیور شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد 200 تک ملزمان نے لوٹ مار شروع کی اور ملزمان نے گاڑیوں کو آگ بھی لگائی۔
مزید پڑھیے: کرم شورش: بگن میں خوراک و ادویات کی رسد کاٹنے کے لیے امدادی قافلے پر راکٹ حملے و فائرنگ
علاوہ ازیں حملہ آوروں 8 ڈرائیوروں کو اغوا بھی کیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعہ شیعہ سنی فسادات کو ہوا دینے کی کوشش تھی۔