ہماری پولیس سپرپاور کو شکست دینے والے لوگوں سے مقابلہ کررہی ہے، علی امین گنڈاپور

منگل 21 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری پولیس اور سیکیورٹی فورسز ان لوگوں سے مقابلہ کررہی ہیں جو سپرپاور کو شکست دے چکے ہیں، کچے کے ڈاکوؤں اور ہمارے صوبے میں فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کاہ ک ہبڑا عرصہ ہوگیا ہے میں نے فائرنگ نہیں کی ہے، مجھے امید ہے کہ اگلی بار جب میں ڈی جی خان آؤں گا تو آپ فائرنگ رینج میں ٹرین ہوچکے ہوں گے، پھر ہم یہاں مقابلہ بھی کریں گے، تیاری کرکے آنا، میرا نشانہ بڑا پکا ہے، 1.6 کلو میٹر پہ میری بلٹ شاٹ ہے، مقابلہ سخت ہوگا اور انعام بھی بھرپور ہوگا، اتنا انعام ہوگا کہ جو جیتے گا تو جاکر نیا 125 موٹر سائیکل لے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہماری پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو شکست نہیں دے سکتے، ہماری پولیس مقابلہ بھی کررہی ہے اور امن قائم کرنے میں اپنا کردار بھی ادا کررہی ہے، پولیس کی ٹریننگ، سہولیات اور مراعات کے لیے صوبائی حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ، یہ عمران خان کے ساتھ دھوکا کررہے ہیں، جے یو آئی

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کو کوٹہ سسٹم کے تحت اتنے سالوں سے جو حق ملنا تھا وہ ہم نے ایک وقت میں ہی دے دیا ہے، میں نے وزارت خزانہ کو بھی بتایا ہے کہ پولیس کو کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے، پولیس والے ہمارے محافظ ہیں، جتنے یہ بہتر ماحول میں رہیں گے اتنی ہی یہ ہماری حفاظت کرسکتے ہیں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے غازی صوبے اور ملک میں بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں، جتنی بھی شہدا کی فیملیز ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کا خیال کریں، ان کو خراج تحسین پیش کریں اور ان کو عزت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات دوسرے صوبوں کا ہمارے صوبے سے مقابلہ کیا جاتا ہے، میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ کچے کے ڈاکوؤں اور ہمارے مقابلے میں بہت فرق ہے، ہمیں تمام غازیوں پر فخر ہے کہ وہ ایسے حالات میں بھی اپنے صوبے، ملک اور قوم کے لیے بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں اور ایسے لوگوں سے لڑرہے ہیں جو سپر پاور کو شکست دے چکے ہیں لیکن ہماری سیکیورٹی فورسز اور پولیس ابھی بھی ان سے لڑرہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟