وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر سے اختیارات لے کر خود یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔
خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بن گیا ہے، جس کا اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے
اس قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کی جامعات کے چانسلر ہوں گے۔
نئے قانون کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل جامعات سے متعلق اختیارات گورنر کے پاس تھے، تاہم اب یہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے ہیں۔
نئے قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ اکیڈمک سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
نئے قانون کے مطابق وائس چانسلر کا تقرر 4 سال کے لیے کیا جائےگا، تاہم کارکردگی غیرتسلی بخش ہونے کی صورت میں کسی بھی وقت یہ تقرری ختم ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں سرکاری یونیورسٹیوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں طلب کرلی
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے گزشتہ دنوں کے پی یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 پاس کرکے منظوری کے لیے گورنر کو منظوری کے لیے بھیجا تھا، تاہم گورنر فیصل کریم کنڈی نے بل اعتراض کے ساتھ واپس کردیا تھا۔