’عمران اشرف سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں‘، خاتون کا اداکار کی سگی بہن ہونے کا دعویٰ

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ خود کو اداکار عمران اشرف کی حقیقی بہن کہتی ہیں۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار عمران اشرف کی بہن ہیں اور عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟

انٹرویو میں خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی عمران اشرف کو بڑی دعاؤں سے مانگا تھا کیونکہ ان کا ایک بھائی علی عباس فوت ہو گیا تھا، مگر اب مشہور ہونے کے بعد عمران اشرف نے ناتا توڑ لیا ہے جو دکھ کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران اشرف محنتی ہے، انہوں نے بہنوں اور ماؤں کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن انسان کو رشتوں کی پہچان نہیں بھولنی چاہیے، اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے اور’مجھے اب بطورعمران اشرف کی بہن اپنی پہچان چاہیے‘۔

اینکر کے اس سوال پر کہ عمران اشرف آپ سے کیوں نہیں ملتے پر شازیہ اشرف کا کہنا تھا کہ شاید عمران اشرف احساسِ کمتری کا شکار ہیں کہ ان کی بہن کو طلاق ہو چکی ہے اور اگر بہن سے ملوں گا تو میڈیا پر کوئی مسئلہ نہ ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سجل علی اور عمران اشرف کی شادی ہو گئی؟

واضح رہے کہ عمران اشرف ایک ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی اداکار اور میزبان ہیں۔ انہوں نے مشہور ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کی جن میں رانجھا رانجھا کردی، دل لگی، الف اللہ اور انسان، رقصِ بسمل، مشک، کہیں دیپ جلے، بدعت اور نمک حرام شامل ہیں۔ اس وقت وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر مقبول کامیڈی ٹاک شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟