اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم  میں ملوث 49 اشتہاریوں سمیت 103 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان سے 23پستول،05 رائفلیں، بندوقیں معہ ایمونیشن اور آہنی مکا برآمد ہوا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی خصوصی آگاہی مہم ’نشہ اب نہیں‘ جاری

اسلام آباد کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں سے 4 ہزار 325 گرام چرس،2 ہزار 552 گرام ہیروئن ،1 ہزار 91 گرام آئس اور50 لیٹر شراب برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال

غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد گرفتار

پولیس ٹیموں نے غیر اخلاقی سر گرمیوں میں ملوث 10عورتوں سمیت 12 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، جو اسلام آباد پولیس پوری کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ