عمران خان کے دور میں ملک ریاض سے ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئیں، رانا ثنااللہ

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا واضح پیغام ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، اب پی ٹی آئی کسی ابہام میں رہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف واضح کہہ چکے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کرنا ان کا مینڈیٹ نہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر سیاسی جماعتیں بیٹھ کر کسی نتیجے پر پہنچتی ہیں تو انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت سے انکار کردیا

انہوں نے کہاکہ 9 مئی ایک کریمنل کیس ہے، اس میں سزا ہوگی یا معافی مل سکتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اس سے قبل یہ واضح کرچکے ہیں 9 مئی پر معافی مانگی جائے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ جمہوری سسٹم میں مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ ہم پی ٹی آئی کو جواب دینا چاہتے ہیں تو وہ اجلاس میں آنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سب کمیٹی بنائی اس کا جواب تیار ہونے تک کمیشن کا نہیں بتا سکتا، ہم مستقبل میں بھی ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار رہیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے 9 مئی اور 26 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے تک وہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہاکہ پیکا قانون میں ترمیم کرنے میں کوئی جلدی نہیں کی گئی، آج کسی آدمی کی عزت اور کردار فیک نیوز کی وجہ سے محفوظ نہیں، ناپسندیدہ افراد کی وجہ سے کروڑوں افراد عذاب جھیل رہے ہیں۔ سالہا سال سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے پر صرف بات ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت 7 روز میں مطالبات پر جواب دے ورنہ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور میں ملک ریاض سے ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئیں، 190 ملین پاؤنڈ لینے والا اگر قصور وار ہے تو دینے والے کا بھی قصور بنتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربیلا ٹی 5 منصوبے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ٹائیٹینک کے ڈوبنے سے 19 روز پہلے کا انشورنس دستاویز نیلامی کے لیے پیش

موبائل فون سے سم کارڈ نہ نکالنا برطانوی فوجی کو مہنگا پڑگیا، نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ

پرانی یادیں تازہ: سونی نے سال 1979 کے مشہور واک مین ہیڈفونز نئے انداز میں متعارف کرادیے

جرمنی کو پہلی خاتون صدر ملنے کا امکان، چانسلر فریڈرک مرز اپنی امیدوار ایلسی آگنر کو سامنے لے آئے

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ