قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش آخری مرحلے میں ہے، امید ہے کہ آئندہ 10 روز میں تمام کام مکمل ہوجانے کے بعد قذافی اسٹیڈیم پی سی بی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا تاکہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی سیریز کی تیاریاں کی جاسکیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کی میزبانی راولپنڈی اسٹیڈیم، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کریں گے، اسٹیڈیمز کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کا کام پایہ تکمیل کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں کتنے سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے؟ تفصیلات جاری

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سہ فریقی سیریز کے میچوں کی میزبانی بھی کرے گا۔ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری 2025 کو کرکٹ کے 2 روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کو انتہائی خوبصورت روپ اور نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ذاتی کوششوں اور گہری دلچسپی کے سبب اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام اور تزئین اور آرائش صرف 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی تکمیل 30 جنوری تک متوقع

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی بروقت تکیمل کی خود نگرانی کرتے رہے ہیں۔ اسٹیڈیم محسن نقوی کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ دنیا کے دیگر عالمی معیار کے اسٹیڈیمز کی طرح نظر آئے۔ اسٹیڈیم کو پیشہ ورانہ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ شائقین، میڈیا، کھلاڑی اور آفیشلز کھیل کے ایک ایک لمحے سے بھرپور انداز میں لطف اٹھا سکیں۔

اسٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ ایک ڈیجیٹل اسکرین کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری بھی چند روز میں مکمل ہوجائے گی۔ فلڈ لائٹس ٹاورز اب نئے بلب کے ساتھ روشن ہوں گے جو شائقین کے لیے ایک خوبصورت نظارہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل