مراکش کشتی حادثہ: ڈیڑھ کروڑ روپے میں موت خریدنے والا گوجرانوالہ کا جوان

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں لاکھوں نوجوان ہر سال روشن مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرتے ہیں اور بعض اوقات انہی خوابوں کو پورا کرنے کے لیے وہ غیر قانونی طریقہ بھی اختیار کر بیٹھتے ہیں اور انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔

عام طور پر غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے والوں کی تعداد سینٹرل پنجاب میں زیادہ ہے جن میں سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سرفہرست ہیں۔

گوجرانوالہ کے ایک گاؤں کے ایک 23 سالہ شخص نے بھی ایسا ہی ایک غلط فیصلہ کیا تھا۔ بہتر روزگار کے حصول کی خاطر 2 بچوں کے باپ ہارون نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کا ارادہ کیا اور اس غرض سے انہوں نے ایک ایجنٹ کو ڈیڑھ کروڑ روپے دے دیے۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی

مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ہارون کا یورپ پہنچنے کا خواب تو شرمندہ تعبیر کیا ہوتا ان کی جان بھی سلامت نہ رہ سکی۔ وہ مراکش کشتی حادثے میں سمندر کی نذر ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp