ملکی ایئرپورٹس کی توسیع اور اپگریڈیشن کے لیے اقدامات جاری

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی توسیع اور اپگریڈیشن کا عمل جاری ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اولڈ ٹرمینل کراچی پر ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (پی اے اے) ایئروائس مارشل ذیشان سعید نے کی۔ ای کچہری میں ان کی معاونت کے لیے ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق الرحمان اور دیگر اہم ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار

 اجلاس میں مسافروں کے مسائل اور آپریشنل چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور (پی اے اے) نے ہوائی اڈوں کی سروسز اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈی جی پی اے اے نے بریفنگ میں بتایا کہ ملکی ہوائی اڈوں کی توسیع اور اپگریڈیشن جاری ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  کی جانب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  کے دوسرے رن وے کی دوبارہ تعمیرجاری ہے، یہ منصوبہ پاکستان کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر آپریشنل کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

پی اے اے کے مطابق سکھر، اسکردو، اور ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹس پر بڑے طیاروں کی پروازوں کو ممکن بنانے کے لیے توسیعی اور اپ گریڈیشن منصوبے جاری ہیں، اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ایک نیا گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے، جو پاکستان کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطاروں کے انتظامی نظام کی بہتری، ملتان ایئرپورٹ پر پارکنگ کی سہولت کو بہتر بنانے، حیدرآباد اور پاراچنار ایئرپورٹس کے لیے فلائٹ آپریشنز سمیت دیگر معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کتنے حصوں میں تقسیم ہوگئی؟

ڈی جی پی اے اے  نے  کہا کہ اتھارٹی ہوائی اڈوں کے انتظامات کو محفوظ، مؤثر اور مسافر دوست بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈائریکٹر جنرل نے مسافروں کی قیمتی آرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تجاویز ہوائی اڈوں کی کارکردگی اور خدمات میں مسلسل بہتری کے لیے اہم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ