بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز

ہفتہ 25 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد  شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔

یہ بھی پڑھیں:ففٹی شیڈز آف ملک ریاض

قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف نیب کراچی کے اشتہار کا عکس

اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔

اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی احتساب بیورو کراچی، پی آرسی ایس، بلڈنگ، 197/5 ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ، کراچی کنٹونمنٹ، کراچی کے پتے یا نیب کے ای میل ایڈریس پر ارسال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، خواجہ آصف

اس کے علاوہ درخواست نیب کی ویب سائٹ [email protected] (www.nab.gov.pk) پر موجود آن لائن فارم پُر کرکے اشتہار کے تشہیر کے 30 دن کے اندر بھیجی جاسکتی ہے۔

اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ ویب سائٹ (www.nab.gov.pk)  پر دی گئی ہدایات کے مطابق شکایات مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ ارسال کی جائیں۔

ا۔ شناختی کارڈ کی کاپی۔

ب حلف نامہ (سیب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لیں)۔

ج۔ اصل الائمنٹ لیٹر، ادائیگی کی رسیدیں چیک، معاہدے وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

نیب کراچی کے مطابق 30  دن کے بعد موصول ہونے والی درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دیگر متاثرین کو بھی اس سے متعلق آگاہ کریں تا کہ مذکورہ مقدمہ میں آپ کا مؤقف مضبوط ہو سکے۔

نیب کراچی کے اشتہار کے مطابق متاثرین رہنمائی کے لیے نامزد نیب افسر سے حماد کمال سے فون نمبر 021-99207966 : اور 99207869-021 یا واٹس ایپ نمبر+923709332642 :  بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے