میرا بس چلے تو ٹیکس ریٹ 15 فیصد کم کردوں لیکن آئی ایم ایف کی مجبوری ہے، وزیراعظم

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے ہوٹل ’مووین پِک‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں اور پاکستان میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 5 فیصد سےکم ہے، بینکوں کے پالیسی ریٹ 13 فیصد ہے، ملک کی ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوششوں سے آئی ٹی، زراعت اور معدنیات کے شعبے میں ترقی کریں گے، صنعتوں کی ترقی کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کرنا ضروری ہے اور اس کے لیے ہم شبانہ روز محنت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا سبب مڈل مین، مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں گے، وزیر خزانہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس ریٹ 15 فیصد کم کردوں لیکن اس وقت آئی ایم یف کی مجبوری ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا منبع تھا جسے بند کردیا گیا، اسی طرح دوسرے سرکاری ادارے بھی اخراجات کم کرنے کے لیے بند کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی آی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ کوششیں کررہے ہیں اور شفاف بولی کے ذریعے اس کی نجکاری ہوگی تاکہ یہ 60 کی دہائی کا ادارہ بن جائے، نوے کی دہائی میں میاں نواز شریف کے دور میں بنکوں کی نجکاری ہوئی تھی، آج وہ بنک کامیابی کا شاہکار ہیں، سرکار کا کام کاروبار نہیں بلکہ کاروبار کو سہولت دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے کی صورت میں ملک کو مزید کتنا نقصان ہوگا؟

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم سب کے لیے ایک اہم دن ہے کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے 6 اسٹار ہوٹل کا افتتاح ہوا ہے۔ وزیراعظم نے ہوٹل کے افتتاح پر سینٹورس کے مالکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک کے لیے خدمات قابل ذکر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ