نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیرات حتمی مراحل میں، کیا کچھ بدل گیا؟

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیرات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یہاں اسٹیل سے بنے وی آئی پی لاؤنج میں شیشے لگ چکے ہیں اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے شیٹس لگائی جا رہی ہیں۔

2 ڈیجیٹل اسکرینز چین سے بہت جلد پہنچنے والی ہیں جبکہ چین سے ہی ایل ای ڈی لائٹس کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل، نیا کیا بنا ہے؟

نیشنل اسٹیڈیم میں پرانی اور نئی سیٹوں کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا کیوں کہ آدھے اسٹیڈیم میں پرانی جبکہ آدھے میں نئی فولڈنگ والی سیٹیں لگائی جا چکی ہیں۔

وی آئی پی لاؤنج میں ٹیموں کے لیے جگہ بنائی جا چکی ہے جبکہ اس کے باہر بھی سیٹیں رکھنے کا انتظام ہوگا جن کے آگے حفاظتی گرل نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نئے انکلوژرز کن 2 اسٹار کھلاڑیوں کے نام سے منسوب؟

اس بار اسٹیڈیم میں آنے والے تماشائی پنجرے والی کیفیت سے کچھ حد تک آزاد میچ دیکھیں گے کیوں کہ گرل تو ہے لیکن جالی کو ہٹا دیا گیا ہے اور سب سے پہلے بیٹھنے والوں کو بھی میچ دیکھنے میں آسانی ہوگی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے بعد امکان ہے کہ اس گرل کو مستقل طور پر ہی ہٹا دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp