راکھی ساونت کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے والی ہیں؟

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار دودی خان نے شادی کی پیشکش کی ہے۔

اپنے آڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں لیکن انہوں نے دودی خان کو چنا ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ ان کو 5وقت کا نمازی لڑکا چاہیے جو مولانا ٹائپ ہو اور پاکستانی لڑکے نمازی ہوتے ہیں۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کریں گی جبکہ ان کا ہنی مون سوئٹزرلینڈ میں ہوگا اور وہ دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں پاکستانی میڈیا کو ضرور بلائیں گی۔ راکھی ساونت نے بچوں کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی سوچا نہیں ہے کہ ان کے بچے پاکستان میں ہوں گے یا بھارت میں۔

راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتی ہیں اور انہیں سپورٹ کرتی ہیں اور انہیں جیل سے چھڑوانا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ  اداکار دودی خان کی جانب سے بھی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’السلام علیکم راکھی جی، سب سے پہلے آپ کو عمرہ مبارک ہو اور اس کے بعد پاکستان میں دلی خوش آمدید‘۔ انہوں نے راکھی سے پوچھا کہ یہ بتائیں بارات لے کر بھارت آنا ہے یا دبئی؟ اور ساتھ ہی انہوں نے راکھی ساونت سے اظہار محبت کرتے ہوئے انہیں ’لویو‘ کہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dodi Khan (@dodi_khan)

راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے اداکار دودی خان کے مشہور ڈراموں میں اے عشق جنون، کھائی، اکھاڑا اور میری ہمنشین شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار راکھی ساونت نے 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں ناکام ہوئیں۔ پہلی شادی رتیش نامی بزنس مین سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے شادی کی تھی۔

ماضی میں اداکارہ کہتی رہی ہیں کہ جب تک انہیں بہتر جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

شاعرِ مشرق کی جائے پیدائش، تاریخی اقبال منزل میں کیا کچھ محفوظ ہے؟

کیا عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم پر وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی دعوؤں تک محدود، سیاسی بنیادوں پر جامعات کے قیام نے مالی بحران پیدا کردیا، مشیر تعلیم عامر عبداللہ

ویڈیو

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

شاعرِ مشرق کی جائے پیدائش، تاریخی اقبال منزل میں کیا کچھ محفوظ ہے؟

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ