تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف نے ایک بار پھر 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں جلسے کی درخواست پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ڈپٹی کمشنر کو دیں گی۔

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 15 جنوری کون سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ انتخابی دھاندلی: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو 8 فروری کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو ایک بار ہھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کا ایک مؤقف ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی دھاندلی کے ایجنڈے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی سے سانحہ 8 فروری تک

دوسری جانب وفاقی حکومت عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو ملک بھر میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کرچکی ہے، 20 جنوری کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں رواداری ہونی چاہیے۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں، اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ’8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منایا جائے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ