وفاقی حکومت کا 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں رواداری ہونی چاہیے، معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کے قرضوں کا حساب کتاب اسٹیٹ بینک نے بتادیا

انہوں نے کہاکہ سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں، اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ سے متعلق کوشش کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف اور شہباز شریف حکومت نہیں بنانا چاہتے تھے، سینیئر لیگی رہنما کا انکشاف

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہوجائےگا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے پارٹی کو احتجاجی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!