سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 11 فروری کے بجائے 10 فروری کو عدالت عظمیٰ کے کانفرنس روم میں دن 2 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں 8 ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو اجلاس ایک دن پہلے بلانے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائیکورٹس کے 5 سینیئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔
سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوگا۔ جس میں 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس طلب
اس سے قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر کے اعتراضات پر سینیئر ہائیکورٹس ججز کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا تھا۔