سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس طلب
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائےگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز تعیناتیوں کے لیے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت 5 سینیئر ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر ججز کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتیاں، رولز میکنگ کمیٹی نے ڈرافٹ تیار کرلیا
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینیئر ہائیکورٹس ججز کو جسٹس منیب اختر کے اعتراضات پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔