پیار میں دھوکا کھانے والی امریکا سے آئی ہوئی خاتون کا کراچی میں گشت جاری ہے، اور پولیس اس کی حفاظت کے لیے تعاقب کرنے پر مجبور ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگوائی اور بیٹھ کر نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہوئی، تاہم وہ گلشن حدید کا بار بار پوچھ رہی تھی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ نرسری پہنچ گئی ہے، جہاں نجی ریسٹورینٹ کے باہر عوام کا رش لگ گیا۔ اس کے بعد خاتون وہاں سے رکشے میں بیٹھ کر کہیں اور چلی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صدر چلی گئی ہے۔
دوسری جانب اس لڑکے کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے جس نے امریکی خاتون کو شادی کا وعدہ کرکے پاکستان بلایا ہے، تاہم یہ نہیں معلوم کہ وہ کہاں پر روپوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی
واضح رہے کہ امریکی خاتون گزشتہ رات لڑکے کے گھر پہنچ گئی تھی اور واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔

امریکی خاتون گارڈن میں واقع اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں جا کر بیٹھ گئی اور کہاکہ اب وہ واپس نہیں جائےگی۔
امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے 3 ہزار ڈالر دیے جائیں پھر بتاؤں گی کہ مجھے کس نوجوان سے شادی کرنی ہے، مجھے پاکستانی پاسپورٹ اور ہر ہفتے 2 ہزار ڈالر چاہییں۔
یہ بھی یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پاکستان پہنچی تھی۔
خاتون کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے جس کی عمر 33 برس بتائی جارہی ہے۔ جو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔
خاتون کے کراچی پہنچنے پر لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران ہوئے کہ خاتون ان کے بیٹے سے عمر میں تقریباً دو گنا بڑی ہے، اس کے علاوہ شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دوبچوں کی ماں بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کا واپسی سے انکار
والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔