بل گیٹس کی تشویشناک پیشگوئی

بدھ 18 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مستقبل کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا بڑھتے درجہ حرارت کو محدود رکھنے کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2015 میں پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا تھا تاہم اب اس کو برقرار رکھنا مشکل ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ ہم درجہ حرارت کے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکیں گے مگر اس حوالے سے ہونے والے کام میں کافی تیزی آئی ہے اور اس سے قبل کہا بھی تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا ہدف حاصل کرنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ناقص کوششوں کی وجہ سے انسانی حالات میں بہتری کے لیے ہونے والی پیشرفت بھی سست رفتار ہوگئی ہے۔ دنیا کے کچھ حصوں میں 10 فیصد سے زیادہ بچے 5 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 30 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب مقدار میں خوراک دستیاب نہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ تمام تر حالات کے باوجود مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہم بھیانک نتائج سے بچ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp