پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم کی آفر پر پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، انہوں نے آج غیرمتعلقہ بات کی، اس لیے پارلیمانی کمیشن کی غیرمتعلقہ پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا۔

وزیراعظم کی جانب سے پارلیمانی کمیشن بنانے کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مینڈیٹ کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا، ہم جوڈیشل کمیشن کا قیام اور اسیروں کی رہائی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہم مذاکرات کے ذریعے ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں مگر پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں، وزیراعظم

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کرکے بہترین موقع ضائع کردیا ہے، جبکہ بدقسمتی یہ ہے کہ حکومت چاہتی ہی نہیں کہ نیوٹرل کمیشن بنے۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے 9 مئی اور 26 نومبر پر پارلیمانی کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش کو ہم نے کھلے دل سے قبول کیا، ایک کمیٹی بنائی گئی اور پھر مذاکرات شروع ہوئے، کمیٹی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اپنے مطالبات لکھ کر دیں جس پر پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی نے بھی پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم بھی لکھ کر جواب دیں گے، 28 جنوری کو میٹنگ ہونا تھا لیکن اس سے پہلے پی ٹی آئی نے انکار کردیا، پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں، ملک کسی انتشار سے مزید نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہاؤس کمیٹی 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ درست نہیں کہ 2018 کے الیکشن کے بعد جب میں کالی پٹیاں باندھ کر اسمبلی میں آیا تو عمران خان نے مجھے کہا کہ ہم ہاؤس کمیٹی بنارہے ہیں جو اس کی ساری تحقیقات کرے گی، کمیٹی کے لیے آپ بھی اپنے ممبرز نامزد کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے گریبان میں جھانکیں، 2018 میں ہاؤس کمیٹی بنی تھی، کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور مذاکرات کرے، ہم ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں، 2018 کی کمیٹی بھی اپنا کام مکمل کرے اور 2024 کے الیکشن کی تحقیقات کے لیے بھی کمیٹی بنے اور حقائق سامنے لے کر آئے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حکومتی کمیٹی نے کیا جواب دیا؟

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے دور میں یہ کہہ کر شرکت نہیں کی تھی کہ جب تک جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں ہوگی بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ساف فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

بھارت انڈر 19 ایشیا کپ تو جیتا لیکن اخلاقیات ہار گیا، بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب حکومت نے سرکاری گلف اسٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

ویڈیو

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

عروسہ خان کا اقرارالحسن سے رشتہ مفتی عبدالقوی نے کروایا، میرا کی جلد شادی، دلہا کون؟

عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بھی حامی ہیں، بیرسٹر علی ظفر

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !