یوم یکجہتی کشمیر: ’آزادی کا دن دور نہیں‘، آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کے نام پیغام

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت اور عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قریب آتے ہی آزاد جموں و کشمیر میں بھی جوش و خروش دیدنی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے پیغامات دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘، پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں

ضلع حویلی کے کونسلر انصر شفیق بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہے، اس دن ہم مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے  اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ یاد دلاتے ہیں کہ ہم انہیں کبھی نہیں بھولے، اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم آزاد کشمیر کے کشمیری اظہار یکجہتی کررہے ہیں کہ ہمیں آپ کا درد یاد ہے اور وہ دن  دور نہیں جب آپ بھی آزادی کی سانسیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا 74واں یوم جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ

فاروڈ کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما ابرار احمد بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دنیا بھر کے تمام کشمیریوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں، جو اس وقت سخت حالات کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجر عامر خٹک نے کہا، ’آئیں! اس بار مل کر ان کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جو بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں ظلم کے سائے میں جی رہے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم