پاکستان بھر کے عوام جہاں آج 77 واں جشن آزادی منا رہے ہیں، وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی منایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں یوم آزادی: پاک فوج کے تعاون سے نوجوانوں نے برزل پاس پر سب سے اونچا پاکستانی پرچم لہرا دیا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں، اور جھنڈے بھی لہرائے گئے ہیں۔
بھارت کی قابض افواج کی کڑی نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کردیے۔
مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹرز پر ’یوم آزادی مبارک‘ اور ’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘ کے نعرے لکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں 78واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
واضح رہے کہ کل بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام یوم سیاہ منائیں گے، حریت کانفرنس نے کل وادی بھر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔