مراکش کشتی حادثہ: بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی طور اسپین جانے کی کوشش میں مراکش کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہوکر زندہ بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو آج فلائٹ نمبر QR614 کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے:مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے 2 افراد کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاالدین جب کہ 2 کا گجرات اور جہلم سے ہے جبکہ اس حادثے کے بعد ملک واپس آنے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 22 ہوچکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نے غیر قانونی طریقے سے سینگال کے راستے سے اسپین جانے کی کوشش کی۔ ایجنٹوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے لے کر انہیں وزٹ ویزے پر دبئی، ایتھوپیا اور بعد ازاں سینیگال بھجوایا۔

اسپین لے جاتے ہوئے سمندر کے درمیان ایجنٹوں نے متاثرین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واضح رہے کہ جنوری میں مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والے 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان