سری لنکا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تاریخی شکست

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے شہر گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایک اننگزاور 242 رنز سے تاریخی شکست دے دی ہے۔

سری لنکا کے گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن بارش کی وجہ سے تاخیر کے بعد شروع ہونے والی اننگز میں آسٹریلیا نے اپنا دباؤ برقرار رکھا اور صرف 2 سیشنز میں 15 وکٹیں حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کو بڑی شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ 2023: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنائے جو ایشیا میں اس کا سب سے بڑا اسکور تھا جس میں ڈیبیو کرنے والے جوش انگلیس نے شاندار سینچری بھی اسکور کی۔

میتھیو کوہنیمین بولنگ اٹیک کے اسٹار رہے جنہوں نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں جن میں پہلی اننگز میں 5 وکٹیں بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ 2023: آج سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

سری لنکا کو اپنی پہلی اننگز میں 165 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد فالو آن کھیلنا پڑا اور دوسری اننگز میں اسے ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیش چندیمل اور اینجلو میتھیوز کے درمیان 69 رنز کی مختصر شراکت کے باوجود سری لنکا کی ٹیم 247 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

 آسٹریلیا کے بولرز خاص طور پر کوہنیمین اور نیتھن لیون کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں میچ جلد ہی ختم ہو گیا۔

سری لنکا کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، سری لنکا کی میچ کی دونوں اننگز میں تیزی سے وکٹیں گرگئیں۔ کامیندو مینڈس کے ایک مختصر کیمیو نے کچھ امید جگائی، لیکن سری لنکا کے دیگر بلے باز جلد ہی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان سمیت کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

یہ شکست سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔  دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 6 فروری کو شروع ہوگا جس میں آسٹریلیا اپنا دباؤ برقرار رکھنے جبکہ سری لنکا کی ٹیم میچ جیتنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی