سندھ کے وزیر کھیل نے اپنا الگ کرکٹ بورڈ لانے کا ذکر کیوں کیا؟

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش کے علیحدہ کرکٹ بورڈ کے قیام کے بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل کے  بیان پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں، کوئی اس بیان کی ستائش کر رہا ہے اور کوئی اس بیان پر صوبائی وزیر کھیل پر شدید تنقید کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے اسپیشل بچوں کے لیے 3 روزہ ’سندھ اسپیشل گیمز‘ کا آغاز

واضح رہے کہ2 روزقبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش نے کرکٹ بورڈ کو دھمکی دی تھی کہ اگر سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند نہ کیا گیا تو ان کے پاس اپنا الگ بورڈ قائم کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

سردار محمد بخش مہر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ دھمکی دے کر تنازع کھڑا کر دیا ہے کہ اگر مقامی کھلاڑیوں کو ان کے جائز مواقع سے محروم رکھا گیا تو سندھ کے لیے علیحدہ کرکٹ بورڈ قائم کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے منعقدہ صوبائی یوتھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد بخش مہر نے سندھ کے کرکٹرز کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی ملک میں کھیلوں کی صنعت کے فروغ کے لیے کیا کردار ادا کررہی ہے؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی ٹیم میں ان کے صوبے سے کھلاڑیوں کو مناسب پہچان اور مواقع نہیں دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ صرف پنجاب یا خیبر پختونخوا کے لیےنہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا کھیل ہے جس کی جڑیں سندھ میں بھی گہری ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سندھ کے بہت سے کھلاڑی جو قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ پیچھے رہ گئے ہیں اور ان کے میرٹ کے باوجود ملک کی نمائندگی کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔

محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ کے کرکٹرز کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، ‘ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر جب دوسرے کھیلتے ہیں تو یہ باہر بیٹھ کر انہیں دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔

اس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے محمد بخش مہر کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دو روز قبل سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش نے کرکٹ ٹیم کے حوالے سے تبصرہ کیا ، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا پر صوبائیت کا رنگ دیا گیا، ایک اخبار نے سرخی لگائی اور اسی کے پیچھے سب ہو لیے، حالانکہ وزیر موصوف نے انتہائی مناسب تبصرہ کیا ہے۔ کھیل کو انتشار کی نظر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے، عطا تارڑ

صوبائی وزیر کھیل کے بیان پر بعض صارفین تبصرہ کر رہے ہیں کہ اس طرح کچھ بھی نہیں ٹیم ہمیشہ میرٹ پر منتخب ہوتی ہے، صوبائی وزیر کھیل نے شکوہ تو کیا لیکن ان کھلاڑیوں کی نشاندہی نہیں کی جو ٹیم میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں فخر زمان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے شروع ہوگا اور 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 رکنی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جس نے آخری بار 2024 کے آخر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا۔

عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین