اسلام آباد کچہری میں فائرنگ، پیشی پر لایا گیا ملزم ہلاک

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں جہاں پیشی پر لایا گیا ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے موقع پرہی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں ضلع کچہری میں اس وقت پیش آیا جب ایک ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد بخشی خانے لے جایا جارہا تھا کہ اچانک ایک شخص نے فائرنگ کردی۔ جس کے باعث ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع پر ہی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم زاور کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول ملزم کا نام زاور ہے۔ جس کی عمر 30 سے 35 سال جب کہ اسکا تعلق چارسدہ سے ہے۔ زاور کے خلاف تھانہ کورال میں دو مقدمات درج تھے۔

مقتول ملزم زاور کو چوری اور تشدد کرنے کے الزام میں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘