پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسماعیلی براردی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالخلافے لزبن میں ہفتہ 8 فروری مقامی وقت کے مطابق دن کے 11 بجے ادا کی جائے گی۔

اسماعیلی سینٹر لزبن میں اد کی جانے والی نماز جنازہ میں صرف مدعو کیے گئے افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا عمران خان انکلوژر: ’کیا یہاں بیٹھنے کی اجازت ہوگی؟‘

جماعت کی نمائندگی دنیا بھر کے 22 قومی کونسلوں کے صدور کریں گے۔ نماز جنازہ اسماعیلی ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ نماز جنازہ کو دنیا بھر میں جماعت خانوں میں براہ راست دکھانے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اسکریننگ کے وقت اور مقام کی تفصیلات قومی کونسلوں کے ذریعہ بتادی جائیں گی۔

تدفین 9 فروری کو ہوگی

پرنس کریم آغا خان کو اتوار 9 فروری کو مصر میں دریائے نیل کے مشرقی ساحل پر واقع شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: پرنس کریم آغا خان کا انتقال، گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل، تین روزہ سوگ کا اعلان

روحانی پیشوا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب منگل 11 فروری کو لزبن میں ہوگی۔

پرنس رحیم آغا خان

پرنس کریم آغا خان کا انتقال 4 فروری کو  پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ آپ کے 3 صاحبزادگان رحیم آغاخان، علی محمد آغاخان اور حسین آغا خان ہیں جبکہ دختر زہرا  آغا خان ہیں۔

مزید پڑھیں: پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد

واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔ اس بات کا اعلان آپ کے خاندان اور جماعت کے سینیئر اراکین کے سامنے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری