سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گمنامی میں چلے گئے ہیں؟

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حمزہ شہباز پنجاب میں اس وقت متحرک ہوئے جب پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن نے جوڑ توڑ شروع کی، اس جوڑ توڑ کے عوض حمزہ شہباز پہلی بار 2022 کو وزیر اعلی پنجاب بن گئے لیکن انکی وزرات اعلی تقریبا ڈھائی ماہ ہی چل سکی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے وزرات اعلی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف ناراض ہوئے اور انہیں لندن طلب کیا، جہاں سے واپسی کے بعد حمزہ شریف پارٹی کے معاملات سے دور رہے، 2024 کے عام انتخابات میں بھی ان کے دیے گئے ناموں میں سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان شوگر ملز ریفرنس: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا

عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن نے پنجاب اور وفاق میں حکومت بنالی مگر حمزہ شہباز کہیں نظر نہیں آئے، پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پارٹی سے ناراض ہیں، پنجاب میں وزرات اعلیٰ کے معاملے میں پارٹی قائدین نے انہیں مکمل نظر انداز کیا۔

جس کے بعد انہوں نے پارٹی معاملات سے لاتعلقی کا اظہار کرنا شروع کردیا، کچھ عرصہ قبل یہ خبریں بھی آئیں کہ حمزہ شہباز کو وزیر اعظم کے پبلک افیئر یونٹ کا چیئرمین بنایا جارہا ہے، جس کے بعد وہ سیاسی طور پر فعال ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عید کے بعد وفاقی حکومت کا حصہ بنیں گے؟

چاروں صوبوں میں پبلک افیئر یونٹ کے دفاتر بنانے کا بھی فیصلہ ہوا جنہیں حمزہ شہباز وزیر اعظم آفس میں بیٹھ کر چلائیں گے، لیکن تاحال ان کا بطور چیئرمین پبلک افیئر یونٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ان کا بطور چیئرمین پبلک افیئر یونٹ نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، یہی وجہ ہے کہ حمزہ شہباز نے ابھی تک خود کو پارٹی اور سیاسی معاملات  سے دور رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں، حمزہ شہباز

پارٹی ذرائع کے مطابق، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پچھلے ایک ماہ سے فیملی کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں، وہاں ان کا قیام کتنا عرصے رہے گا اور ان کی وطن واپسی کب ہوگی، کسی کو کچھ علم نہیں ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے پاکستان میں اپنا زیادہ تر وقت مری میں گزارا، اگرچہ انہوں نے شکست سے دوچار ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے امیدواروں سمیت ٹکٹ نہ ملنے والے اراکین سے ملاقاتیں کی تھیں، جنہیں کسی بھی وجہ سے پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

مزید پڑھیں:حمزہ شہباز شریف پارٹی سے کیوں ناراض ہیں؟

حمزہ شہباز شریف کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے کہا جاتا رہا ہے کہ وہ پولٹری کا بزنس کرتے ہیں، تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق ان کا پولٹری کا بزنس ضرور تھا لیکن اب نہیں ہے۔

’پولٹری کا کاروبار وہ 7 آٹھ سال قبل چھوڑ چکے ہیں اور آج کل اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، جبکہ سیاست کی بات کی جائے تو پنجاب میں وہ مریم نواز کے کسی بھی معاملے میں مداخلت نہیں کرتے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی