جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچیں جو ایک ریکارڈ ہے، وزیراعظم کا دبئی میں کاروباری شخصیات سے خطاب

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت پچھلے ایک سال سے آہستہ آہستہ بہترہورہی ہے  اور ترسیلات زر جنوری میں 3 ارب ڈالر تک پہنچیں جو گزشتہ کئی سالوں میں ایک ریکارڈ ہے۔

دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ماہانہ وار شرح جنوری میں 2.4 فیصد پر آئی ہے جبکہ پالیسی ریٹ اس وقت 12 فیصد پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں اور اسی طریقے سے برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں اور یہ وہ روشن اشارے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ملک میں گزشتہ ایک سال میں معاشی استحکام آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے اور معاشی استحکام ہمارا اولین ہدف ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے معدنیات کے بے شمار ذخائر دیے ہیں جو کھربوں ڈالر کے ہیں لیکن اس پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوسکا تاہم معدنیات کے شعبے میں اب کافی پیشرفت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف محنت کررہے ہیں، پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی کافی پوٹینشل ہے اور پاکستان کے نوجوان ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کے درمیان ہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ان کے لیے اگر ہم ان کی باقاعدہ طریقے سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں ٹریننگ کرائیں اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں تو ہماری معیشت کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف ہو سکتا ہے اس لیے پوری طرح کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرا شعبہ زراعت کا ہے جس میں پاکستان نے اللہ تعالیٰ کو بے پناہ وسائل سے مالا مال کیا ہے لیکن بدقسمتی سے ہماری فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے اور ہم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ ہماری  زرعی پیداوار چاول، گندم، شوگر اور کاٹن بہت اہم ہیں، کئی ممالک ان اجناس کی پیداوار میں بہت آگے نکل چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم نے اپنی پیداوار نہیں بڑھائی، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے جدید تکنیک متعارف نہیں کروائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے زراعت کے گریجویٹس کو چین ٹریننگ کے لیے بھیجا ہے اور حکومت پاکستان اس پروگرام کو فنڈ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ایک ہزار طلبا چین سے جدید علوم کے ساتھ واپس آئیں گے اور ملکی زرعی پیداوار بڑھانے میں کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے *وزیرِ اعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ اصف، احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، عطا اللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ دبئی پہنچے ہیں۔.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ